ETV Bharat / bharat

مدھیہ پردیش میں کورونا سے ایک اور ہلاکت، مجموعی تعداد پانچ

ریاست اترپردیش میں کورونا متاثرہ ایک خاتون ہلاک ہوگئی ہے، اسی کے ساتھ ریاست میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔

author img

By

Published : Mar 31, 2020, 1:26 PM IST

مدھیہ پردیش میں کورونا سے ایک اور ہلاکت، مجموعی تعداد 5

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کسی بھی غیر ملکی سفر سے واپس نہیں آئی تھی وہ پہلے سے ہی ہائی بلڈ پریشر اور ذیابطیس میں مبتلا تھیں۔

ایک عہدیدار کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کی عمر 49 برس تھی اور وہ پہلے ہی سے ذیابطیس اور ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض میں مبتلا تھیں۔

گورنمنٹ مہاتما گاندھی میموریل میڈیکل کالج کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اندور کے چندن نگر کی رہائشی خاتون نے منورما راجے ٹی بی اسپتال میں بھرتی تھی جہاں اس کی موت ہوئی ہے، عہدیدار نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والی خاتون کی ماضی میں کوئی سفری تاریخ نہیں ہے۔

ریاست میں اب تک 47 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 27 افراد کا تعلق ریاست کے شہر اندور سے ہے۔

اس کے علاوہ جبل پور میں آٹھ، اجین میں پانچ، بھوپال میں تین، شیوپوری اور گوالیارمیں دودو کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

جن کا ریاست کے مختلف ہسپتالوں میں علاج چل رہا ہے، وہیں ہلاک ہونے والوں میں سے تین کا تعلق اندور سے ہے جبکہ دو کا تعلق اجین سے ہے۔

ریاست میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر شہر اندورہے ضلع انتظامیہ نے 25 مارچ سے ہی شہر کے حدود کو سیل کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.