سلطان قابوس بن سعید کا 79 کی عمر میں ہفتے کے روز انتقال ہوا۔ وزرات داخلہ کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے، 13 جنوری کے روز ملک بھر میں قومی ترنگے کو نصف جھکا دیا جائے گا اور کوئی سرکاری پروگرام کا انعقاد عمل میں نہیں لایا جائے گا۔
سلطان قابوس بن سعید مشرق وسطی میں لمبے عرصے تک حکومت کرنے والے حکمرانوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
کئی دنوں سے وہ بیمار تھے، 1970 سے وہ عمان کے سلطان تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ 'سلطان قابوس بن سعید بھارت اور دینا کے لیے امن کی رہنمائی کرتے تھے۔'