ETV Bharat / bharat

لداخ میں فوجی افسر کا اقدام خودکشی

author img

By

Published : May 31, 2019, 4:20 PM IST

جموں و کشمیر کے لداخ خطے میں سیاچن گلیشیر علاقے میں تعینات بھارتی فوج کے ایک افسر نے خودکشی کی کوشش کی۔

Indian amry

مقامی ذرائع کے مطابق کرنل روہت سنگھ سولنکی نامی افسر نے رائفل سے خود پر گولی چلائی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

مہار ریجمنٹ کے کرنل نے نوبراہ علاقے کے پارت پور کیمپ میں اپنے ایک ماتحت اہلکار کی رائفل سے خود کو نشانہ بنایا۔

زخمی افسر کو علاج کے لیے مقامی فوجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

سیاچن گلیشیر دنیا کی بلند ترین رزم گاہ ہے، جہاں انتہائی نامساعد موسمی حالات کے باوجود بھارت اور پاکستان کی فوجیں ایک دوسرے کے سامنے کھڑی ہیں۔

انتہائی مشق کے بعد فوجیوں کو مختصر مدت کے لیے اس گلیشیر میں تعینات کیا جاتا ہے لیکن بہت سے فوجی ڈیوٹی کے دوران اعصابی تناؤ کا شکار ہوتے ہیں۔

کرنل سولنکی کے اقدام خودکشی کی وجوہات فوری طور معلوم نہیں ہوسکیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.