ETV Bharat / bharat

'دہلی میں چار سے 15 نومبر تک طاق و جفت فارمولہ'

دارالحکومت دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز دار الحکومت میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے مقصد سے چار نومبر سے گاڑیوں کے لیے طاق اور جفت( آڈ۔ ایون) نظام نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

Odd-even in Delhi says Arvind Kejriwal
author img

By

Published : Oct 17, 2019, 1:32 PM IST

وزیراعلی کیجریوال نے دہلی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ نظام 15 نومبر تک نافذ رہے گا اور دیگر ریاستوں سے آنے والی گاڑیوں پر بھی یہ پابندی عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آڈ۔ ایون نجی چار پہیہ گاڑیوں پر نافذ ہوگی۔ دو پہیہ گاڑیوں کو اس سے مستثنی رکھا گیا ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ آڈ۔ ایون منصوبہ ہر صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک عمل میں رہے گا۔ اتوار کے روز یہ نظام نافذ نہیں ہوگا۔ آڈ۔ ایون کی خلاف ورزی کرنے والی چار پہیہ گاڑیوں پر 4000 روپے کا جرمانہ لگایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صدر، نائب صدر، وزیراعظم، گورنر، بھارت کے چیف جسٹس، لوک سبھا اسپیکر، مرکزی وزیر، راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر، ریاستوں کے وزرائے اعلی کو بھی اس منصوبے سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے لیکن دہلی کے وزیراعلی اور وزیر اس کے دائرے میں آئیں گے۔

واضح رہے کہ آڈ۔ایون میں تاریخ کے مطابق آڈ اور ایون نمبر والی گاڑیوں کو ہی سڑک پر چلنے کی اجازت ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.