ETV Bharat / bharat

کورنٹائن کے سلسلے میں نرسنگ عملے کا احتجاج

راجستھان میں اجمیر ڈویژن کے سب سے بڑے جواہر لعل نہرو اسپتال میں کورونا مریضوں کے بیچ میں رہ کر ڈیوٹی کرنے والے نرسنگ عملے نے احتجاج کیا اور کورنٹائن کی سہولت مہیا کرانے کا مطالبہ کیا۔

کورانٹائن کے سلسلے میں نرسنگ عملہ کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 15, 2020, 6:29 PM IST

اسپتال کا نرسنگ عملہ، سماجی فاصلہ پر عمل کرتے ہوئے جمع ہوا اور اسپتال سپرنٹنڈنٹ اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کو ایک میمورنڈم سونپا جس میں کہا گیا ہے کہ اجمیر میں مسلسل کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ہم پوری ذمہ داری کے ساتھ کورونا بحران کے دوران ڈیوٹی کر رہے ہیں لیکن ڈیوٹی کے بعد اسپتال انتظامیہ ہمیں کورنٹائن کے بجائے سیدھے گھر بھیج رہا ہے۔ ایسے میں ہمارے کنبے سمیت رابطے میں آنے والے لوگ اور پڑوسیوں کے لیے خطرہ ہوسکتا ہے جس سے ہم خود کو غیرمحفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ضابطے کے مطابق 14 روز کے کورنٹائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتظامیہ ہمیں ہمارے گھر بھیج رہا ہے۔ اگر ایسی پوزیشن میں ہم میں کورونا کی علامات ملتی ہیں اور ہمارے رابطے میں آنے والا کوئی متاثر ہوتا ہے تو اس کی پوری ذمہ داری انتظامیہ کی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.