ETV Bharat / bharat

پورے ملک میں 1,451 کورنا ٹیسٹ لیب

author img

By

Published : Aug 14, 2020, 8:41 PM IST

پورے ملک میں کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ کا ٹیسٹ کرنے والی لیب کی تعداد بڑھ کر 1,451 ہو گئی ہے۔

پورے ملک میں 1,451 کورنا ٹیسٹ لیب
پورے ملک میں 1,451 کورنا ٹیسٹ لیب

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کا ٹسیٹ کرنے والے لیب کی فہرست میں 18 نام مزید جڑ گئے ہیں۔ ان میں سرکاری 958 اور پرائیویٹ لیب 493 ہیں۔ اس وقت آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیب 749 (سرکاری: 447، پرائیویٹ: 302) ہے جبکہ ٹرونیٹ مبنی ٹیسٹ لیب کی تعداد 586 (سرکاری 478، پرائیویٹ: 108) اور سی بی این اے اے ٹی مبنی ٹیسٹ لیب 116 (سرکاری: 33، پرائیویٹ: 83) ہیں۔

ان 1,451 لیب نے 13 اگست کو ریکارڈ 8,48,728 سیمپل کا ٹیسٹ کیا۔ اس طرح اب تک کل 2,76,94,416 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 64,553 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب تک وائرس کا شکار ہوئے افراد کی تعداد بڑھ کر 24,61,190 ہو گئی ہے۔ حالانکہ اس دوران کل متاثرین میں اب تک 17,51,555 افراد کے صحتیاب ہونے اور 48,040 مریضوں کی موت ہونے سے ملک میں وائرس کے فعال کیسز 6,61,595 ہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ملک میں 23 جنوری تک محض پونے کے ایک لیب میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت تھی لیکن اب پورے ملک کی 1,451 لیب کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے میں سرگرم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.