ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 71 لاکھ سے تجاوز - بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز 71 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں تاہم شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسز کے مقابلے میں روزانہ بڑھ ر ہے ہیں اور اب تک 61 لاکھ سے زیادہ مریض اس سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 71 لاکھ
ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 71 لاکھ
author img

By

Published : Oct 12, 2020, 2:16 PM IST

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 ہزار 559 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 61 لاکھ 49 ہزار 535 ہوچکی ہے۔

اسی مدت میں مزید66 ہزار 732 نئے مریضوں کشناخت ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 71 لاکھ 20 ہزار 538 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں جان لیوا وبا سے مزید 816 مریضوں کی موت ہوگئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار 150 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کم ہونے سے ایکٹیو کیسز میں 5643 عدد کی کمی آئی ہے جس سے یہ تعداد 8 لاکھ 61 ہزار 853 رہ گئی۔

اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 12.10 فیصد، شفایابی کی شرح 86.36 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.53 فیصد ہے۔

کورونا کیسز کے معاملے میں بھارت دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر جبکہ امریکہ اب بھی کورونا کیسز کے معاملے میں دنیا میں پہلے پائیدان پر ہے، امریکہ میں اس وقت کورونا کیسز کے کل تعداد 79 لاکھ 91 ہزار 998 ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 695 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.