قبل ازیں نوئیڈا پولیس نے مہامایا فلائی اوور سے کالندی کنج آںے والے راستے سے بریکیڈ ہٹا کر راستے کو دوبارہ کھول دیا تھا لیکن فورا ہی دہلی کی مداخلت اور مخالفت کے بعد اس راستے کو دوبارہ بند کرنا پڑا
حالانکہ نوئیڈا پولیس نے نوئیڈا سے میٹھا پور کے لیے نہر ہو کر آںے والے راستے کو کھول دیا تھا، پولیس نے راستہ سے بریکیڈ کو ہٹا دیا تھا یہ راستہ گزشتہ دو ماہ سے بھی زائد سے بند ہے۔
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گزشتہ دو ماہ سے بھی زائد سے جاری احتجاجی دھرنے کے پیش نظر یہ راستہ بند کر دیا گیا تھا جسے پولیس نے آج کھول دیا تھا۔