اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں جرائم پر قابو پانے کے لیے ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کی گئی۔
اسی ضمن میں یوسف اور وکاس نامی دو ملزمان کے خلاف گینگیسٹر ایکٹ بھی لگایا ہے۔ دونوں پر غیر قانونی شراب کی اسمگلنگ کا الزام ہے۔
ضلع مجسٹریٹ کا مزید کہنا ہے کہ ضلع میں مجرمانہ شبیہ رکھنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے غنڈا ایکٹ، گینگسٹر اور ضلع بدری جیسی سخت کارروائی کی جائے گی۔