ETV Bharat / bharat

بنگال: لوکل ٹرین چلنے کی کوئی امید نہیں

مرکزی وزارات ریلوے کی طرف سے یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ آئندہ 30 نومبر تک کولکاتا شہر کو مضافات سے جوڑنے والی لوکل ٹرین کی خدمات بحال نہیں کی جائیں گی۔

بنگال: لوکل ٹرین چلنے کی کوئی امید نہیں
بنگال: لوکل ٹرین چلنے کی کوئی امید نہیں
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 9:33 PM IST

لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی مغربی بنگال کے ہوڑہ اور سیالدہ ڈویژن کی لوکل ٹرینیں بند ہیں۔ان لاک 5 کے بعد بھی لوکل ٹرین خدمات بحال ہونے کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے۔

مرکزی وزارات ریلوے کی طرف سے یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ آئندہ 30 نومبر تک کولکاتا شہر کو مظافات سے جوڑنے والی لوکل ٹرین خدمات بحال نہیں کی جائیں گی۔لوکل ٹرینوں کے بند ہونے سے عام لوگوں کے علاوہ کاروباریوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پورے ملک میں کورونا وائرس کے وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد سے ہی لوکل ٹرین خدمات بند ہیں۔لیکن لاک ڈاؤن میں رعایت ملنے کے بعد بھی ابھی تک لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔

منگل کے روز مرکزی حکومت کی طرف سے واضح کر دیا گیا کہ آئندہ دیوالی تک لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کی کوئی امید نہیں ہے۔انلاک 6 میں جاری گائڈ لائن میں لوکل ٹرین کے متعلق کوئی ذکر نہیں ہے۔درگا پوجا میں لوکل ٹرین نہیں چلائی گئی اب دیوالی میں بھی لوکل ٹرین نہیں چلیں گی۔

گزشتہ مارچ سے کولکاتا و اطراف کی لوکل ٹرین خدمات بند ہیں۔لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کے لئے ریاستی بی جے پی کی طرف سے مرکزی وزارت ریلوے کو خط لکھا گیا تھا۔مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں ریاستی حکومت کو خط لکھا تھا۔لیکن ریاستی حکومت نے لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کی تجویز مسترد کر دی تھی۔

دوسری جانب آج مرکزی حکومت کی طرف سے واضح کر دیا گیا کہ آئندہ 30 نومبر تک لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کی کوئی امید نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.