ETV Bharat / bharat

'کرناٹک میں کمیونٹی کورونا کا اندیشہ نہیں' - کمیونٹی کورنا وائرس پھیلاو

وزیر صحت نے کہا،'میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ریاست میں کورونا کا انفیکشن کمیونٹی سطح پر نہیں پھیلاہے۔ ہم نے مرکزی ٹیم کو بتایا کہ ریاست میں کورونا انفیکشن دوسرے اور تیسرے مرحلے کے درمیان ہے۔'

'کرناٹک میں کمیونٹی کورونا کا اندیشہ نہیں'

author img

By

Published : Jul 7, 2020, 9:23 PM IST

کرناٹک کے وزیر صحت بی شری رامولو نے ریاست میں کورونا وائرس (کووڈ - 19) کے انفیکشن کے کمیونٹی سطح پر پھیلاؤ کے اندیشے کو خارج کردیا ہے۔

شری رامولو نے منگل کے روز مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ٹیم کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا کہ کرناٹک میں کمیونٹی سطح پر کورونا انفیکشن پھیلنے کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔ اس اجلاس میں کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا بھی موجود تھے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا،”میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ریاست میں کورونا کا انفیکشن کمیونٹی سطح پر نہیں پھیلاہے۔ ہم نے مرکزی ٹیم کو بتایا کہ ریاست میں کورونا انفیکشن دوسرے اور تیسرے مرحلے کے درمیان ہے۔“

یہ بھی پڑھیں: کوویکسین رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا

اس سے قبل، کرناٹک کے وزیر قانون جے سی مدھو سوامی نے پیر کو کہا تھا کہ ریاست میں کمیونٹی کی سطح پر کورونا وائرس (کووڈ 19) کے انفیکشن کے پھیلنے کا اندیشہ بڑھ گیاہے اور صورتحال قابو سے باہر جارہی ہے۔

اس سے قبل، مرکزی ٹیم نے ریاستی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ حکومت کی ترجیح لوگوں کی جان بچانے اور ان کے ساتھ بہتر علاج کی فراہمی ہونی چاہئے۔ نیز کنٹینٹمنٹ زون میں رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جائے۔ مرکزی ٹیم نے کنٹینمنٹ زون میں زیادہ سے زیادہ ٹسٹ کرانے کو کہاہے۔ مرکزی ٹیم اس وقت کرناٹک کے دو روزہ دورے پر ہے۔

ریاستی سرکاری عہدیداروں نے مرکزی ٹیم کو بتایا کہ آکسیجن کی سہولیات والے مختلف ضلعی اسپتالوں میں بستر لگائے جارہے ہیں۔ حکومت کا مقصد 15 اگست تک ایسے 15 ہزار بستروں کا بندوبست کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.