ETV Bharat / bharat

نتیش کمار ہی ہوں گے وزیر اعلی یہی ہمارا وعدہ ہے: مودی - بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد کی صورتحال

ریاست کی دوسری سب سے بڑی پارٹی بی جے پی نے کہا ہے کہ نتیش کمار ہی این ڈی اے اتحاد کی طرف سے وزیر اعلی ہوں گے، اس پر کوئی شک وشبہ نہیں ہے۔

نتیش کمار ہی ہوں گے وزیر اعلی یہی ہمارا وعدہ ہے: مودی

author img

By

Published : Nov 11, 2020, 1:33 PM IST

بہار کے نائب وزیر اعلی اور بی جے پی کے سینیئر رہنما سشیل کمار مودی نے آج کہا 'نتیش جی وزیر اعلی رہیں گے کیونکہ یہ ہماری عزم تھا، اس پر کوئی الجھن نہیں، انہوں نے کہا 'یہ انتخابات میں ایسا ہوتا ہے کچھ زیادہ نشستیں جیتتے ہیں اور کچھ کم، لیکن ہم برابر کے شراکت دار ہیں'۔

نتیش کی پارٹی نے جے ڈی یو سے زیادہ نشستیں جیتنے کے ایک دن بعد بی جے پی کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے، حالانکہ یہ چہ می گوئیاں شروع ہو گئی تھیں کہ اتحاد میں بڑے بھائی کا درجہ چھین لینے کے بعد بھی نتیش کمار وزیر اعلی ہوں گے یا نہیں، بہت سے لوگ اس پر سوال اٹھا رہے تھے، لیکن بی جے پی کی جانب سے اس رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے نتیش کمار ہی وزیر اعلی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بہار انتخابات: مودی نے بہار کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا

واضح رہے کہ بی جے پی نے بہار میں کبھی بھی خود علیحدہ طور پر حکمرانی نہیں کی اور نتیش کمار کے بغیر وہ ریاست میں اقتدار برقرار نہیں رکھ سکی ہے، لیکن اس بار انتخابی نتائج میں بی جے پی جے ڈی یو سے کافی آگے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں نتیش کمار کی چوتھی مدت میں طاقت رہنما کا توازن مختلف ہونے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.