ETV Bharat / bharat

ریٹائرمنٹ کی بات نہیں کی تھی: نتیش کمار

'آخری انتخابات' والے بیان پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلی نتیش کمار نے کہا 'ریٹائرمنٹ کے بارے میں بات نہیں کی تھی'۔

author img

By

Published : Nov 13, 2020, 2:05 PM IST

ریٹائرمنٹ کی بات نہیں کی تھی: نتیش کمار
ریٹائرمنٹ کی بات نہیں کی تھی: نتیش کمار

تیسرے مرحلے کے انتخابی مہم کے دوران پورنیہ میں جے ڈی یو کے ایک امیدوار کے لیے کی گئی اپنی آخری ریلی میں وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ 'انتخاب کا آخری دن ہے، اس کے بعد انتخابات ختم ہو جائیں گے، اور یہ میرا آخری انتخاب ہے، انت بھلا تو سب بھلا'۔

وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنے 'آخری انتخابات' والے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ مستقبل قریب میں (سیاست سے) سبکدوش نہیں ہو رہے ہیں اور ان کے بیان کی غلط تشریح کی گئی ہے۔'

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق نتیش کمار نے کہا 'میں نے سبکدوشی کے بارے میں بات نہیں کی تھی، میں ہمیشہ ہر انتخاب کی اپنی آخری ریلی میں وہی بات کرتا ہوں جو' انت بھلا تو سب بھلا' اگر آپ میری تقریر سنیں گے تو سب کچھ واضح ہوجائے گا۔

واضح ہو کہ انتخابات کے تیسرے مرحلے سے قبل پورنیہ میں جے ڈی یو امیدوار کے لیے اپنی آخری ریلی میں نتیش کمار نے تقریر کے آخر میں کہا تھا 'یہ انتخابات کا آخری دن ہے، اس کے بعد انتخابات ختم ہوں گے اور یہ میرا آخری الیکشن ہے، انت بھلا تو سب بھلا'۔

ان کے بیان کے بعد راشٹریہ جنتا دل نے ان پر طنز کیا تھا، لالو یادو کے ٹویٹر ہینڈل سے ایک پرانی ویڈیو بھی شیئر کی گئی تھی، جس میں نتیش کمار نے بی جے پی سے کہا تھا کہ 'اب کسی بھی حالت میں اس کے بعد واپسجانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے، ہم رہیں یا مٹی میں مل جائیں آپ لوگوں (بی جے پی) کے ساتھ مستقبل میں کبھی کوئی معاہدہ نہیں، اب وہ باب ختم ہوگیا ہے کیوں کہ آپ نے اس اعتماد کو توڑا ہے'

یہ بھی پڑھیں: بہار اسمبلی انتخابات 2020: نتیش کمار کا آخری الیکشن

تاہم 2017 میں نتیش ایک بار پھر لالو یادو کی پارٹی چھوڑ کر این ڈی اے کے ساتھ چلے گئے، لالو نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'ڈائیلاگ سنوڈائیلاگ، کوئی شخص اتنا اصولی، پالیسی کے بغیر اخلاقیات سے مبرا، غیر اخلاقی لاپرواہ کیسے ہو سکتا ہے۔'

تاہم اس بار نتیش کمار کو وفاداری کے ادھر ادھر ہوتے رہنے کا فائدہ گراں گذر رہا ہے، ان انتخابات میں وہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں ایک جونیئر پارٹنر بن گئے ہیں، ان کی پارٹی کو صرف 43 نشستوں پر ہی سمٹ گئی ہے، لیکن بی جے پی نے 74 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.