ETV Bharat / bharat

سیتارمن نے ٹویٹر پر ملی شکایت پر کارروائی کی - businessman tweeted to nirmala

مرکزی حکومت کاروباریوں کے لئے نہ صرف منصوبے بنا رہی ہے بلکہ مشکل وقت میں ان کے مسائل کے حل کے لئے بھی کوشاں ہے، اس کی ایک بہترین مثال مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے تب پیش کی جب ان کے ٹویٹر پر بینک سے پریشان ایک کاروباری نے اپنی شکایت درج کی۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن
author img

By

Published : Feb 14, 2020, 6:06 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:36 AM IST

چھوٹے اور درمیانے کاروبار کو چلانے والے سنجے پٹیل نے سینٹرل بینک آف انڈیا کے سلسلے میں محترمہ سیتارمن کو ان کے ٹویٹر پر ٹیگ کرکے اپنی پریشانی بتائی تھی۔ سنجے پٹیل کی شکایت ہے کہ اس نے سینٹرل بینک آف انڈیا سے قرض لیا تھا اور اس قرض کو وہ چار ماہ پہلے ہی ادا کر چکا ہے۔

سنجے پٹیل نے 13 فروری کو اپنے ٹویٹ میں لکھا، 'میری چھوٹے اور درمیانے شعبہ کی کمپنی ہے۔ کاروبار کو مشکل حالات میں چلاتے رہنے کی وجہ سے ہم نے اپنی ذاتی جائیداد بیچ دی۔ سینٹرل بینک آف انڈیا سے ہم نے قرض لیا تھا اور اسے چاہ ماہ پہلے ہی ادا کر چکے ہیں اس کے باوجود وہ ہمارے گھر کے دستاویز نہیں دے رہے ہیں۔ ہماری مدد کیجئے اور ہماری فیکٹری کی کافی قیمت ہے'۔

کاروباری کی اس مشکل پر سیتارمن نے ٹویٹر پر لکھا، 'یہ جان کر دکھ ہوا۔ وزارت خزانہ اس معاملے میں آپ سے رابطہ کرےگی۔'

واضح رہے کہ آنجہانی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی کئی بار غیر ملکوں میں رہنے والے غیر مقیم ہندوستانیوں کی ٹویٹر پر شکایت ملنے پر فوری طور پر قدم اٹھاتی تھیں۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر پرساد نے بھی کئی بار ٹویٹر پر غیر مقیم ہندوستانیوں کی پریشانیوں کی اطلاع ملنے کے بعد اس کے حل کے لئے قدم اٹھائے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:36 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.