ETV Bharat / bharat

نرملا سیتا رمن ملک کی دوسری خاتون وزیر خزانہ بنیں

ملک کی پہلی وزیر دفاع بننے کی تاریخ رقم کرنے والی نرملا سیتارمن نے جمعہ کو دوسری خاتون وزیرخزانہ بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

نرملا سیتا رمن
author img

By

Published : May 31, 2019, 11:14 PM IST

Updated : Jun 1, 2019, 9:25 AM IST

ان سے پہلے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی نے تقریباً ایک سال تک وزارت خزانہ کا کام کاج سنبھالا تھا۔

وزیراعظم نریندرمودی نے جمعہ کو راجیہ سبھا کی رکن محترمہ سیتارمن کو اپنی کابینہ کی دوسری پاری کےلئے وزیر خزانہ مقرر کیا ہے۔ ایسا دوسری بار ہوا ہے جب کوئی خاتون وزارت خزانہ جیسی اہم اور انتہائی پیچیدہ وزارت کا کام کاج دیکھیں گی۔ مودی کی گذشتہ حکومت میں ارون جیٹلی وزیر خزانہ تھے لیکن خراب صحت کی وجہ سے انہوں نے اس بار کابینہ میں شامل ہونےسے منع کردیا تھا۔

آزاد ہندوستان میں اس سےپہلے 36وزیر خزانہ ہوئے ہیں اور محترمہ سیتارمن 38ویں وزیرخزانہ کے طورپر اپنی خدمات انجام دیں گی۔ وزیر خزانہ کے طورپر سب سے پہلے وزیراعظم جواہرلال نہرو، سابق صدر پرنب مکھرجی اور سابق وزیر اعظم مورارجی دیسائی اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Last Updated : Jun 1, 2019, 9:25 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.