مرکزی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل کی گئی عرضی پر آج سماعت ہوگی۔ بتا دیں کہ مرکزی حکومت نے نربھیا گینگ ریپ اور قتل کیس کے مجرمین کو الگ الگ پھانسی دینے کے لیے عرضی داخل کی ہے۔
غورطلب ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز مرکزی حکومت کی جانب سے دائر عرضی خارج کر دی تھی۔ ساتھ ہی مجرمین کو سات دن کے اندر باقی سبھی قانونی اختیارات استعمال کرنے کا حکم دیا ہے۔