ETV Bharat / bharat

نربھیا کیس: پون کمارگپتا کی رحم کی درخواست مسترد - نربھیا کیس

صدر رام ناتھ کووند نے پون کمار گپتا کی جانب سی دی گئی رحم کی درخواست کو مسترد کردیا ہے، اس سے قبل عدالت نے چاروں قصورواروں کے ڈیتھ وارنٹ کو رد کردیا تھا۔

نربھیا کیس: پون کمار  گپتا کی رحم کی درخواست خارج

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 2:45 PM IST

عدالت میں مجرمین کی جانب سے یہ دلیل پیش گئی تھی کہ رحم کی درخواست ابھی صدر کے پاس ہے جس کے بعد عدالت نے پھانسی موخر کرنے کا فیصلہ کیا تھا، بتا دیں کہ قصورواروں کو 3 مارچ کو پھانسی ہونی تھی۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے مجرم پون گپتا کی كيوریٹو پٹيشن کو مسترد کر دیاتھا، اپنی عرضی میں اس نے عدالت سے سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے عدالت نے اس کی کیوریٹیو عرضی کو براہ راست مسترد کردیا۔

بتا دیں کہ نربھیا جنسی زیادتی کے چاروں مجرمین کے ڈیتھ وارنٹ تین مرتبہ جاری کیے جا چکے ہیں اور آخری بار 17 فروری کو ڈیتھ وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔

مرکزی حکومت کی جانب سے نربھیا جنسی زیادتی کے چاروں مجرمین کو الگ الگ پھانسی دینے کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس پر سماعت پانچ مارچ تک ٹال دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.