آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں دردناک واقعہ پیش آیا۔ بجلی کے کھمبے کو ٹریکٹر کے ٹکرانے سے نو افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مرچی ورکرز کو لے جانے والے اس ٹریکٹر نےناگولپہ منڈل کے پاس ایک برقی کھبے کو ٹکر دے دی۔ جس کے نتیجے میں برقی کی تاریں کٹ کر نیچے گرگئیں اور نو افراد ہلاک ہوگئے۔
بتایا گیا کہ زراعت اور کاشت کاری کرنے کے بعد یہ مزدور واپس اپنے گھروں کو جارہے تھے، اس دواران یہ سانحہ پیش آیا۔