ETV Bharat / bharat

بنگلورو فسادات: این آئی اے کی 30 مقامات پر چھاپے ماری - اہانت آمیز پوسٹ

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں گذشتہ ماہ ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کی تحقیقات کرنے والی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ایک اہم فسادات میں اہم کردار کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جمعرات کے روز این آئی اے نے بنگلورو میں 30 مقامات پر چھاپہ مارا۔ اس دوران تشدد میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔

بنگلورو فسادات: این آئی کی 30 مقامات پر چھاپے ماری

author img

By

Published : Sep 25, 2020, 4:59 AM IST

جمعرات کو این آئی اے نے بنگلور تشدد کیس کے سلسلے میں 30 مقامات پر چھاپے ماری کی، اطلاعات کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی نے سید صادق علی کو فسادات میں کلیدی کردار ادا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

این آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار کیا گیا شخص سید صادق علی (44) بنگلورو فسادات میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، این آئی اے کے مطابق صادق علی ایک بینک کا ریکوری ایجنٹ ہے، تفتیشی ایجنسی نے بتایا کہ صادق علی تشدد کے بعد (11 اگست سے) فرار تھا۔

کچھ دن قبل این آئی اے نے دو معاملات کی تفتیش کی ذمہ داری اپنے ذمے لی تھی، جس میں شہر کی پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیا تھا۔

یاد رہے کہ کانگریس کے ایک رکن اسمبلی کے قریبی رشتے دار نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر پیغمبر محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ اور اہانت آمیز پوسٹ شائع کیا تھا جس کے بعد بنگلورو میں تشدد بھڑک اٹھی تھی، 11 اگست کی رات ، 3 ہزار سے زیادہ افراد نے اس اہانت آمیز پوسٹ کے خلاف سڑک پر اتر آئے تھے اور قصوروار کے خلاف کارروائی کی مانگ کررہے تھے، اس دوران پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا اور گولیاں چلائی جس میں چار افراد پولیس کی گولی سے ہلاک ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.