ETV Bharat / bharat

ہفتہ رفتہ - ہانگ کانگ

گجرات فسادات پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، بہار اور اتر پردیش میں سیلاب کی صورت حال کے علاوہ عراق اور انگلینڈ میں جاری سیاسی افراتفری سمیت اس ہفتے کی تمام بڑی خبریں ایک نظر میں۔۔

ہفتہ رفتہ
author img

By

Published : Oct 6, 2019, 9:07 PM IST

سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو 2002 میں ہوئے گجرات فسادات کے دوران ریپ متاثرہ بلقیس بانو کو دو ہفتے کے اندر 50 لاکھ روپے معاضے کے ساتھ جلد از جلد مکان اور نوکری دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ 2002 میں ہوئے گجرات فسادات کے دوران ضلع 'داہود' میں بلقیس بانو کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا تھا۔ شر پسندوں نے نہ صرف ان کا ریپ کیا تھا بلکہ ان کے خاندان کے 14 افراد کو بھی بے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ ملک بھر میں منائی گئی۔ اس دوران وزیراعظم نریندر مودی نے ان کی یاد میں 150 روپے کا خاص سکہ بھی جاری کیا۔ مہاتما گاندھی کی پیدائش 2 اکتوبر 1869 کو گجرات کے پوربندر میں ہوئی تھی۔ انہوں نے ملک کی جنگ آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ ان کا عدم تشدد کا فلسفہ پوری دنیا میں کافی مقبول ہوا۔ اس دوران ان کی یاد میں دنیا بھر کے کئی ملکوں نے ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیے۔

مہاتما گاندھی
مہاتما گاندھی

ملک کی مختلف ریاستوں میں بارش کا قہر اس ہفتے بھی جاری رہا۔ بہار میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے 70 سے زائد جبکہ اتر پردیش میں تقریبا 100 افراد ہلاک ہوئے۔ دو اکتوبر کو جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 25 برسوں میں اس برس سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس میں اب تک تقریبا 1600 افراد ہلاک کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ وہیں جون اور ستمبر کے درمیان ہونے والی بارش نے گزشتہ 50 برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بہار سیلاب
بہار سیلاب

ہریانہ اور مہاراشٹر میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر این سی پی، کانگریس، بی جے پی، شیو سینا، انڈین لوک دل سمیت مختلف پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس دوران کانگریس میں سیاسی افراتفری بھی نظر آئی۔ مہاراشٹر میں سنجے نروپم کے بغاوتی تیور نظر آ رہے ہیں تو ہریانہ کے کانگریسی رہنما اشوک تنور نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ہریانہ اور مہاراشٹر میں 21 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات ہوں گے اور اس کے نتائج 24 اکتوبر کو ظاہر کیے جائیں گے۔

مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات
مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں جاری قید و بند کی صورتحال کے بعد پہلی بار سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کو ان کے پارٹی کارکنان سے ملنے کی اجازت دے دی گئی۔ دونوں رہنما گزشتہ دو مہینوں سے حراست میں ہیں۔ اس کے علاوہ ممبئی کے آرے کالونی میں جنگلات کی کٹائی کے خلاف احتجاج، کانگریسی رہنما چدمبرم آئی این ایکس کیس، بی جے پی رہنما چنمیا نند جنسی زیادتی کیس، بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سینگر اور اناو ریپ کیس پر کورٹ کا فیصلہ، 2020 میں حج پر جانے والے عازمین حج کے لیے فارم بھرنے کی تاریخوں کا اعلان جیسے معاملات سرخیوں میں رہے۔

فاروق عبداللہ
فاروق عبداللہ

ملک کی معیشت میں جاری سست روی کو کم کرنے اور ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کی غرض سے ریزرو بینک آف انڈیا نے مسلسل پانچوی بار 'ریپو ریٹ' میں کمی کی ہے۔ اس کے علاوہ اس ہفتے بھی سینسیکس میں تقریبا ہر روز گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ اس کے علاہ چین میں جاری معاشی سستی اور مہنگے مزدور کا حوالہ دے کر کوریا کی تیکنالوجی کمپنی 'سیمسنگ' نے چین میں موبائل فونز کی پیداوار بند کر دی ہے۔

شیئر مارکٹ
شیئر مارکٹ

عراق میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرو ں کی شروعات ہوئی جس میں اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک جبکہ پانچ ہزار سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مظاہرین ملک میں جاری سیاسی بحران، بدعنوانی اور اقتصادی بحران کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔ اس کے علاوہ پرتگال، تیونس اور کوسوو میں انتخابات، ہانگ کانگ میں گزشتہ چار مہینوں سے جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران ہونے والے تشدد میں اقوام متحدہ کے جانچ کا حکم، لیڈر کیری لیم کی جانب سے 'مظاہروں میں فیس ماسک کے استعمال پر پابندی، انگلینڈ میں سیاسی طوفان، امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف مواخذے کا مطالبہ، اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا بھارت دورہ، اس ہفتے میڈیا کی خبروں میں چھایا رہا۔

عراق احتجاج
عراق احتجاج

سری لنکا کرکٹ ٹیم دس برسوں بعد سخت سکیورٹی انتظامات میں گزشتہ ہفتے پاکستان پہنچی۔ تاہم پہلا یک روزہ میچ منسوخ ہونے کے بعد دوسرا میچ میزبان پاکستان نے جیتا۔ بابر اعظم نے ہوم گراؤنڈ پر اپنی پہلی سنچری مکمل کی۔ اس کے علاوہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ مقابلہ بھارت کے نام رہا۔ بھارت نے یہ میچ 203 رنز سے جیتا۔ وہیں روہت شرما دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے بھارت کے چھٹے بلے باز بھی بنے۔ جاپان میں عالمی رگبی کپ، رشیئن گراں پری میں لیویس ہیملٹن کا جلوہ، چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، بھارت میں پہلی بار امریکہ کی مشہور و معروف این بی اے کے میچز، کھیل کی دنیا سے اس ہفتے کی بڑی خبریں رہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم
پاکستان کرکٹ ٹیم

ہالی وڈ گلوکار جسٹن بیبر نے اسی ہفتے ہیلی بالڈون سے دوسری بار شادی کی۔ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ برس آناً فاناً میں شادی کی تھی۔ ان کی شادی امریکہ کے جنوبی کیرولینا میں ان کے دوست و احباب کی موجودگی میں ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ جیمس بانڈ کی نئی فلم 'نو ٹائم ٹو ڈائی' کا اعلان، دبنگ 3 کے ٹیزر کا جاری کیا جانا، رتک روشن اور ٹائگر شراف کی فلم وار کی سنیما گھرو میں شاندار کامیابی اور ٹوڈ فلپس اور جوقین فونکس کی فلم 'جوکر' کا بھارت میں ریلیز ہونا، اداکارہ بھومی پیڈنیکر کا بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 'فیس آف ایشیا' کے عزاز سے نوازا جانا۔ اس ہفتے کی ہلچل رہی۔

جسٹن

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.