میرٹ پر مبنی کورسز میں داخلے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ انٹرنس ٹسٹ کے انعقاد کے لیے نظر ثانی شدہ تواریخ 19 اور 20 ستمبر ہوں گی۔ انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا۔اس سے قبل ، انٹرنس پر مبنی کورسز کے لیے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 10 جولائی تھی اور میرٹ پر مبنی کورسز کی 10 اگست تھی۔
پروفیسر ایم وناجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ توسیع کی گئی ہے۔ اسی دوران یونیورسٹی نے داخلے کی بعض شرائط میں ضمیموں کو منظوری دی ہے جن میں مختلف کورسس میں داخلوں کیلئے اردو اہلییت کی نظرِ ثانی شدہ اساس،ایم اے ترجمہ اور ایم اے سماجی علوم بجز سوشیل ورک میں داخلے کیلئے منظورہ دینی مدارس کے پروگرام اور ایم سی اے پروگرام میں داخلے کیلئے اے آئی سی ٹی ای کی مصرحہ اہلیتی شرط شامل ہیں۔
نئے قواعد کی تفصیل یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔آن لائن درخواست فارم برائے انٹرنس پر مبنی کورسز جیسے بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) ، ایم ٹیک (کمپیوٹر سائنس) ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، بی ایڈ ، ایم ایڈ ، ڈی ایل ایڈ ، پالی ٹیکنک ڈپلوما اور پی ایچ ڈی پروگرام ان کے علاوہ میرٹ کی اساس کے کورسز میں داخلے کے لئے آن لائن درخواست ویب سائٹ manuu.edu.in دستیاب ہے۔