ETV Bharat / bharat

کووڈ کے پیش نظراسمبلی انتخابات کے لیے نئی ہدایات جاری - وبا کے پیش نظر اسمبلی انتخابات

الیکشن کمیشن نے ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر اسمبلی انتخابات کرائے جانے کے بارے میں اب نئی ہدایات جاری کئے ہیں۔

New guidelines issued for Assembly elections in view of corona
کووڈ کے پیش نظراسمبلی انتخابات کے لیے نئی ہدایات جاری
author img

By

Published : Aug 21, 2020, 8:25 PM IST

انتخابی کمیشن کی جانب سے جاری ہدایت کے تحت کوئی امیدوار چاہے تو آن لائن بھی نامزدگی کے کاغذات جمع کراسکتا ہے اور آن لائن حلف نامہ بھی جمع کرا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ چاہے تو اپنی ضمانت کی رقم بھی آن لائن جمع کرسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کورونا کے پیش نظر نامزدگی کے کاغذات بھرتے وقت امیدوار کے ساتھ رہنے والے لوگوں اور گاڑیوں کی تعداد بھی محدود کی ہے۔

کمیشن نے یہ بھی ہدایت جاری کی ہے کہ انتخابی مہم کے دوران امیدوار سمیت صرف پانچ لوگ ہی گھر گھر جاکر انتخابی مہم چلاسکتے ہیں، اس کے علاوہ جلسہ عام اور روڈ شو کی تبھی اجازت مل سکتی ہے جب وزارت داخلہ اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے جاری ہدایات کی پیروی کی جائے، اس میں چہرے پر ماسک لگانے، سینٹائزر، تھرمل اسکینر، دستانے، فیس شیلڈ اور پی پی ای کٹ بھی شامل ہے۔

ووٹروں کو ای وی ایم بٹن دبانے کے وقت اور ووٹر رجسٹر پر دستخط کرتے وقت دستانے مہیا کرانے کا بھی نظم کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے کورونا کو دیکھتے ہوئے سبھی ریاستوں کے انتخابی تیاریوں کے وقت ان ہدایات کی پیروی کرنے اور احتیاطی تدابیر کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 17 جولائی کو نیشنل اور علاقائی سیاسی پارٹیوں سے کورونا کے دوران انتخابات کرائے جانے کے بارے میں ان کے مشورے 31 جولائی تک طلب کئے تھے جس کی تاریخ بڑھا کر بعد میں گیارہ اگست کردی گئی تھی۔ان پارٹیوں کے مشورے کے پیش نظر کمیشن نے ترمیم کرکے نئی ہدایات جاری کئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.