ETV Bharat / bharat

'نئی ایجوکیشن پالیسی سے بھارت تعلیم کا 'گلوبل ہب' بنے گا' - خودکفیل بھارت

وزیراعظم نریندر مودی نے نئی تعلیمی پالیسی کو لوگوں کی خواہشات کا اظہار قرار دیتے ہوئے اس سے لوگوں کی ذہنیت بدلنے اور نوجوان نسل کو خودکفیل بنانے اور ملک کو تعلیم کا 'گلوبل ہب' بنانے میں مدد ملے گی۔

pm modi
وزیر اعظم مودی
author img

By

Published : Aug 1, 2020, 7:24 PM IST

وزیر اعظم مودی نے یہاں اسمارٹ انڈیا ہیکتھن کے گرینڈ فائنل سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ یہ چوتھا ہیک تھن ہے، جس کے فائنل میں دس ہزار سے زیادہ طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے بتایا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں ملک کے نوجوان نسل کو نوکری تلاش کرنے والے نوجوان بنانے کی جگہ نوکری دینے والے نوجوان بنانے پر زور دیا جائے گا اور اس سے خودکفیل بھارت بنانے میں مدد ملے گی۔

نوجوانوں کو اب نوکری ہی نہیں کرنی ہے بلکہ انہیں خود بھی خودکفیل بننا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی تعلیمی پالیسی صرف دستاویز نہیں ہے بلکہ یہ لوگوں کی خواہشات کا اظہار ہے اور اکیسویں صدی میں لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کا موقع بھی دیتا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پہلے طلبہ اپنی پسند کا موضوع نہیں پڑھ پاتے تھے اور ان پر دوسرا موضوع پڑھنے کا دباؤ رہتا تھا لیکن اب طلبہ اپنی پسند کا موضوع پڑھیں گے اور ان میں خوداعتمادی پیدا ہوگی۔

مزید پڑھیں:

ملک کے اعلیٰ رہنماؤں نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی

وزیر اعظم مودی نے یہ بھی کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں ملٹی پل انٹری اور ملٹی پل ایگزٹ کی بھی بات کہی گئی ہے اور ملٹی ڈسپلنسری پڑھائی پربھی زور دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں انہوں نے رویندر ناتھ ٹیگور اور لیونارڈو دا ونچی کی کثیر شعبہ جاتی صلاحیتوں کا بھی ذکر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.