ETV Bharat / bharat

نیپال کے وزیراعظم سے 'پرچنڈ' نے استعفی مانگا - پشپ کمال دہل

چین کے اشاروں پر کام کررہے نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی سے استعفے کی مانگ کی گئی ہے، کے پی شرما اولی بھارت کے خلاف مسلسل بیان دے رہے ہیں۔

نیپال کے وزیر اعظم سے 'پرچنڈ' نے استعفی مانگا

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 10:46 AM IST

نیپال میں کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ پشپ کمال دہل 'پرچنڈ' سمیت سینئر رہنماؤں نے اولی کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے، اولی حکومت پر بدعنوانی میں ملوث ہونے اور کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں ناکام ہونا بتایا جا رہا ہے۔

قائمہ کمیٹی کے ایک رکن کے مطابق سابق وزیر اعظم پشپ کمل دہل عرف پرچنڈ، مدھو کمار نیپال، جھلناتھ کھنال اور بام دیوی گوتم نے منگل کے روز کہا کہ کے پی شرما اولی حکومت چلانے میں ناکام رہے ہیں، لہذا وہ استعفیٰ دیں، اولی سے وزیر اعظم کے علاوہ پارٹی کے صدر کا عہدہ بھی چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اولی حکومت تنازعات میں گھری ہوئی ہے، بدعنوانی اور اب کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں یہ حکومت ناکام رہی ہے جسے لے کر مسٹر اولی عوام کے ساتھ ساتھ اپوزیشن پارٹی کے دیگر رہنماؤں کونشانے پر ہیں۔

خیال رہے کہ کے پی شرما اولی نے بھارتی علاقوں کو شامل کرتے ہوئے ملک کا نیا نقشہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جسے منظوری بھی مل گئی۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے قوم پرستی کی مدد سے اپنے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبانے کی کوشش کی ہے۔

منگل کو قائمہ کمیٹی کے ایک اجلاس میں 'پرچنڈ' نے اولی سے کہا کہ بھارت نہیں بلکہ وہ خود ان سے پارٹی صدر اور وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔ قائمہ کمیٹی کے رکن کے مطابق، وزیر اعظم اولی سے بھی شواہد مانگے گئے ہیں کہ انہیں اس عہدے سے ہٹانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ نیپال کمیونسٹ پارٹی کے صدر اور ملک کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے اتوار کو ایک پروگرام میں کہا تھا کہ ملک کا نیا نقشہ جاری کرنے اور پارلیمان سے اسے پاس کروانے کی وجہ سے ان کے خلاف سازش رچی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی سے آنے والی میڈیا رپورٹس، سفارتخانے کی سرگرمیوں اور کٹھمنڈو کے مختلف ہوٹلوں میں ہونے والی میٹنگوں سے یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے کہ لوگ مجھے ہٹانے کے لیے کس طرح کھلے عام سرگرم ہیں، لیکن انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.