ETV Bharat / bharat

بھارت۔ نیپال سرحد تنازعہ: لگن کشور گرفتار و رہا - لگن کشور

نیپال کی آرمڈ پولیس فورس (اے پی ایف) نے لگن کشور کو حراست میں لینے کی کوشش کی۔

nepalese police dragged lagan kishore
بھارت۔ نیپال سرحد تنازعہ: لگن کشور کی گرفتاری اور رہائی
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 10:53 AM IST

نیپال۔ بھارت تنازع میں مزید شدت آتی جارہی ہے، گزشتہ دنوں نیپال آرمڈ پولیس فورس (اے پی ایف) نے لگن کشور کو بھارت نیپال سرحد کے قریب فائرنگ کے بعد حراست میں لیا تھا اور بعد میں رہا کردیا۔

ایک عینی شاہد سروج کے مطابق 'اس دوران کرکٹ کھیلنے والے دس سے بارہ لڑکوں نے اسے بچانے کی کوشش کی۔ جس کے بعد پولیس نے فائرنگ کردی جس میں تین زخمی اور ایک کی موت ہوگئی'۔

nepalese police dragged lagan kishore
بھارت۔ نیپال سرحد تنازعہ: لگن کشور کی گرفتاری اور رہائی

انھوں نے کہا ہے کہ 'اس شخص کو بھارت سے نیپال لے جایا گیا تھا۔ بہار میں فائرنگ کے اگلے دن بعد زیر حراست شخص سیتامڑھی میں واقع اپنے گھر پہنچا'۔

اس شخص کی شناخت لگن کشور کے نام سے ہوئی ہے۔ اس نے مزید بتایا کہ اسے دھمکی دی گئی تھی کہ اسے نیپال سے لایا گیا تھا۔ اس کے باوجود انہوں نے کہا کہ 'وہ کہیں گے کہ انہیں بھارت سے لے جایا گیا تھا'۔

وطن واپس آنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس شخص کی شناخت لگن کشور کے نام سے ہوئی۔

لگن کشورنے کہا ہے کہ 'ہم بھارت واپس جانے کے لئے بھاگے جب انہوں نے فائرنگ شروع کی لیکن انہوں نے مجھے بھارتی طرف سے گھسیٹ لیا۔ رائفل بٹ سے مارا اور مجھے نیپال کے سنگرام پور لے گئے'۔

'انہوں نے مجھے اعتراف کرنے کے لئے کہا کہ مجھے نیپال سے یہاں لایا گیا ہے۔ میں نے ان سے کہا تھا کہ آپ مجھے مار سکتے ہیں لیکن میں آخر تک کہوں گا کہ میں بھارت سے یہاں لایا گیا ہوں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.