زخمی 5 جوانوں کا علاج رائے پور میں جاری ہے ۔ان میں سے ایک جوان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ سی آرپی ایف جوان ارن پور کے کونڈاپارا اور کونڈا سانولی کےبیچ سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں کے تحفظ میں تعینات تھے ۔
روز مرہ کی طرح ارن پور سے سی آر پی ایف کے جوان تعمیر کی جگہ تحفظ فراہم کرنے کے لیے پہنچے تھے ۔کیمپ واپس آتے وقت کونڈاپارا کے پاس نکسلیوں نے مسلسل 5 دھماکے کیے ۔جس میں سی آر پی ایف ہیڈکانسٹیبل ششی کانت تیواری موقع پر ہی شہیدہوگئے ۔
زخمی جوانوں کو ہیلی کاپٹر سے رائے پور ریفر کیاگیا۔زخمیوں میں سے کانسٹیبل پروین کمار سنگھ کی حالت سنگین ہے ۔دیگر زخمیوں جی متھو کرشنن ،ہری کرشنا،جتیندر سنگھ تومر اور پانڈوکمار کا علاج جاری ہے ۔