ETV Bharat / bharat

نواز شریف جیل سے رہا

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے آج رہا کردیا گیا۔جس کے بعد وہ گھر کے لیے روانہ ہوگئے۔

نواز شریف کوٹ لکھپت جیل سے رہا
author img

By

Published : Mar 27, 2019, 8:40 AM IST

نون مسلم لیگ کے رہنما طارق فضل چودھری عدالتی روبکار لے کر جیل پہنچے جس کے بعد نواز شریف کو رہا کیا گیا۔ کوٹ لکھپت جیل کے باہر رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
جاتی امرا میں نواز شریف کا استقبال شہباز شریف اور خاندان کے دیگر افراد کریں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 6 ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔جیل حکام کو سپریم کورٹ کی طرف سے رہائی کے آرڈر پہنچا دیے گئے۔

نواز شریف کو 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا۔

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کے فیصلے کے بعد مچلکے جمع ہونے پرسپریم کورٹ نےسابق وزیراعظم کی رہائی کے احکامات جاری کئے۔

سپریم کورٹ نےسپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت لاہورکو اپنے احکامات میں نواز شریف کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔ان کی رہائی کی خبر سامنے آنے پر کارکنوں کی بڑی تعداد کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے۔

Intro:Body:

ashraf

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.