مسٹر کوٹیرش نے جمعہ کو عالمی یوم ماحولیات پراپنے پیغام میں ٹویٹر پر اپیل کی، انسانیت کی حفاظت کے لئے ہمارے لئے فطرت کی دیکھ ریکھ کرنا انتہائی اہم ہے۔ہم اسے بہتر بنانے کے لئے کام کرتے ہیں۔عالمی یوم ماحولیات اورروز مرہ فطرت کی نگہبانی کے لئے اپنا وقت دیں۔
اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے ٹویٹ کے علاوہ 79سیکنڈ کا ایک ویڈیو پیغام بھی پوسٹ کیا جس میں انہوں نے ایک پائیدار اور مناسب طرززندگی اختیار کرنے اور دیگر باتوں پرزوردیا۔انہوں نے ٹویٹ کیا، ہم کیا خریدتے ہیں اور کس کا استعمال کرتے ہیں اس پر نظر ثانی کریں۔اچھی عادتوں،زراعت اور کاروبار کے ماڈلوں کو اختیار کریں۔جنگلاتی زندگیوں اور جنگلوں کی حفاظت کریں نیز ہریالی اوربے لوث مستقبل کے لئے پرعزم رہیں۔