مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 ہزار 175 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 52 ہزار 743 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ اسی عرصے کے دوران کورونا کے نئے کیسز کی تعداد بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد میں 11 ہزار 874 افراد کا اضافہ ہوا اور ان کی تعداد فعال معاملات کی تعداد 4 لاکھ 96 ہزار 988 ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 33 ہزار 425 ہوگئی ہے۔
وزارت نے اپنی ویب سائٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد نہیں بتائی ہے بلکہ ویب سائٹ پر صرف فعال کیسز، صحتیاب اور ہلاک ہونے والوں کے اعداد و شمار دیئے گئے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے سبب فعال کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔
مہاراشٹر میں 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 706 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 944 جبکہ فعال کیسز کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 896 اور 227 افراد کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 13 ہزار 883 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پورے میں اب تک سب سے زیادہ فعال کیسز مہاراشٹر میں ہی ہیں۔
ریاست تمل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 1193 اضافے کے بعد مجموعی تعداد 54 ہزار 896 اور 77 افراد کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی 3571 ہوگئی ہے جبکہ اسی مدت کے دوران صحت مند مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 249 جبکہ 5،723 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد میں 3402 کا اضافہ ہونے کے بعد اب یہاں مجموعی 61 ہزار 827 فعال کیسز ہیں اور اموات کی تعداد میں 75 افراد کے اضافے کے بعد یہ تعداد 1953 ہوچکی ہے اس کے علاوہ اس ریاست میں کل 37 ہزار 685 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
آندھرا پردیش میں 51 ہزار 701 فعال کیسز ہیں جبکہ 1090 افراد ہلاک ہوچکے ہیں،اس کے علاوہ 49 ہزار 558 افراد اس وبا سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 26 ہزار 204 فعال کیسز اور 1456 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 42 ہزار 833 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کورونا وائرس متاثرین کے معاملہ میں چھٹے نمبر پر ہے۔ اس ریاست میں کورونا وائرس کے 19 ہزار 502 فعال کیسز ہیں جبکہ اس جان لیوا وبا سے یہاں 1411 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 39 ہزار 917 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔
ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 13 ہزار 753 فعال کیسز ہیں اور اس سے 480 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 42 ہزار 909 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
مریضوں کے بڑھتے معاملے میں اس کے بعد بہار کا نمبر ہے جہاں ایکٹیو کیسز 13 ہزار 461 اور 253 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار سے زائد ہے۔
گجرات میں 13 ہزار 146 فعال کیسز ہیں اور 2348 اموات ہوئی ہیں جبکہ ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 41 ہزار 380 ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کافی حد تک قابو میں آگئی ہے اور مریضوں کی تعداد دن بدن کم ہوتی جارہی جار ہی ہے۔
دہلی میں ایکٹیو کیسز 10 ہزار 994 رہ گئے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 3853 ہوگئی ہے اور اب تک ایک لاکھ 16 ہزار 372 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک مدھیہ پردیش میں 820، جموں و کشمیر میں 321، پنجاب میں 318، اڑیسہ میں 147، جھارکھنڈ میں 89، آسام میں 86، اتراکھنڈ میں 66، کیرالہ میں 63، چھتیس گڑھ میں 44، پڈوچری میں 43، گوا میں 36، تری پورہ میں 17، چنڈی گڑھ اور ہماچل پردیش میں 14،14، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں پانچ پانچ، لداخ میں چار، اروناچل پردیش میں تین اور دادرا نگر حویلی اور دمن دیو میں دو دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔