ETV Bharat / bharat

رام نومی کے موقع پر قومی یکجہتی کی جھلک

گزشتہ روز ملک میں رام نومی کا تہوار انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، اسی موقع پر ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں ہندو مسلم تنظیموں نے مشترکہ طور پر راہگیروں کے لیے شربت پلانے کا انتظام کیا۔

رام نومی کے موقع پر قومی یکجہتی کی جھلک
author img

By

Published : Apr 14, 2019, 12:51 PM IST

بنگلور کے سروگنہ نگر میں ہندو اور مسلمان کے ایک گروپ نے اس شدت کی گرمی میں راہگیروں کو تھنڈا شربت پلانے کا انتظام کیا تھا۔

متعلقہ ویڈیو

یہ قابل ستائش قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب پورے ملک میں چند شرپسند عناصر ملک کی فضا خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس موقع پر یاسین خیمنی نامی شخص نے بتایا کہ اس طرح کا پروگرام ہم تمام مذاہب کے تہوار کے موقع پر کرتے ہیں، حتی کہ عید میلادالنبی کے موقع پر ہندو بھائی جلوس میں بھی شریک ہوتے ہیں۔

شیوراج گوڈا نامی شخص نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صرف رام نومی ہی نہیں بلکہ رمضان المبارک کے ماہ میں بھی روزہ داروں کے لیے افطاری کا انتظام کیا جاتا ہے جبکہ کرسمس کے موقع پر بھی مختلف پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر ان نوجوانوں کے گروہ کے سربراہ اور ثقافتی تنظیم کرناٹکا رکشنا ویدیکے کے صدر پروین شیٹی نے کہا کہ ہماری تنظیم ایک سیکولر پلیٹ فارم ہے جہاں ہر مذہب کے ماننے والے ہیں، اس تنظیم کے تمام کارکنان آپس میں بہت ہی پیار و محبت سے رہتے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور معاشرے میں تبدیلی لانے و امن بحال کرنے کی جدوجہد میں لگے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.