ETV Bharat / bharat

اورنگ آباد حادثہ پر قومی رہنماؤں کا اظہار افسوس

مہاراشٹرکے ضلع اورنگ آباد میں 16 مزدوروں کے ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہونے پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی سمیت سرکردہ سیاسی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

author img

By

Published : May 8, 2020, 2:15 PM IST

ٹویٹ
ٹویٹ

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 'مہاراشٹر میں اورنگ آباد کے قریب ریلوے ٹریک حادثے میں لوگوں کے ہلاک ہونے کے بارے میں جان کر گہرا دکھ ہوا ہے، جسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا'۔

ٹویٹ
ٹویٹ

انہوں نے لکھا ہے 'ہماری تعزیت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور سبھی زخمیوں کے جلد از جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں'۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں پیش آئے ریل حادثے میں جاں بحق ہوئے افراد کے تئیں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد مہیا کرانے کی ہدایات دی ہیں۔

ٹویٹ
ٹویٹ

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ریل حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور سوگوار کنبوں سے تعزیت ظاہر کی ۔

انہوں ایک ٹویٹ میں کہا 'مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ریل حادثے میں جاں بحق ہوئے لوگوں کے متعلق سن کر بہت دکھ ہوا ۔ میری تعزیت سواگوار کنبوں کے ساتھ ہے'۔اورنگ آباد میں ریلوے ٹریک پر سوئے کچھ مزدور ایک مال گاڑی کی زد میں آنے سے ہلاک ہو گئے ہیں ۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں مال گاڑی کی زد میں آنے سے 16 مزدوروں کی موت پر گہرا غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کی ہے۔

ٹویٹ
ٹویٹ

راہل نے ٹوئیٹ کیا 'مال گاڑی سے کچلے جانے والے مزدور بھائی بہنوں کی ہلاکت کی خبر سے حیران ہوں۔ہمیں اپنے ملک بنانے والوں کے ساتھ کیے جارہے سلوک پر شرم آنی چاہئے۔ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے تیئں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں'۔

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا، 'اورنگ آباد حادثہ بہت تکلیف دہ ہے۔کورونا اور لاک ڈاؤن سے غریب سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ خدا ان کی روح کو سکون دے'۔

ٹویٹ
ٹویٹ

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اورنگ آباد کے پلاس بدناپور میں آج صبح مال گاڑی سے کٹ کر 16 مزدوروں کی موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.