اردو کونسل موبائیل لائبریری وین چار دن تک شہر میں رہے گی۔ دو دن اے ٹی ٹی اسکول اور دو دن جے اے ٹی اسکول کے میدان میں رہے گی۔ یہ معلومات ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے وین انچارج صدیق احمد نے دی۔
صدیق احمد نے بتایا کہ اردو کونسل کی جانب سے یہ وین دہلی سے نکلی ہے اور ممبئی، پونے، بھیونڈی، اکل کوا، دھولیہ، شہادہ اور دیگر شہروں سے ہوتے ہوئے حیدرآبار تک جائے گی۔
اس موبائیل لائبریری میں گیارہ سو سے زائد مختلف قسم کی کتابیں ہیں۔ جس میں خواتین، طلبہ، اردو ادب، لغات اور دینی کتابیں شامل ہیں۔ کونسل کی یہ کتابیں 50 سے 76 فیصد کی رعایت پر دستیاب ہوں گی۔
رحمانی پبلی کیشن کے مالک رحمانی سلیم نے اردو کونسل وین کے انچارج صدیق احمد کا مالیگاؤں پہنچنے پر استقبال کیا۔ اور شہریوں سے گزارش کی ہے کہ اس لائبریری وین سے استفادہ کریں۔