ETV Bharat / bharat

نریندر مودی نے ویانا حملے پر افسوس کا اظہار کیا

author img

By

Published : Nov 3, 2020, 12:32 PM IST

ویانا میں نامعلوم لوگوں کے ایک گروپ نے فائرنگ کردی جس میں دو لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک پولیس اہلکار سمیت کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

Narendra Modi
Narendra Modi

وزیراعظم نریندر مودی نے آسٹریا کے ویانا میں دہشت گردانہ حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ بھارت اس بحران کے وقت میں اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

نریندر مودی نے ویانا حملے پر افسوس کا اظہار کیا
نریندر مودی نے ویانا حملے پر افسوس کا اظہار کیا

نریندر مودی نے آج ٹویٹ کیا کہ ’’ ویانا میں بزدلی کا ثبوت دیتے ہوئے کئے گئے دہشت گردانہ حملے کی خبر بہت حیران کن اور تکلیف دہ ہے۔ بھارت اس پریشانی کے وقت میں آسٹریا کے ساتھ کھڑا ہے۔ میری تعزیت متاثرین اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہے۔‘‘

واضح رہے کہ پیر کو ویانا میں نامعلوم لوگوں کے ایک گروپ نے فائرنگ کردی جس میں دو لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک پولیس اہلکار سمیت کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے اور دیگر حملہ آوروں کی تلاش کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ویانا میں کل نامعلوم لوگوں کے ایک گروپ نے خصوصی طورپر یہودی طبقے کے لوگوں کو نشانہ بناکر فائرنگ کر کے اس حملے کو انجام دیا۔ آسٹریا کے چانسلر سیبسٹین کرز نے اسے دہشت گردانہ حملہ کہا ہے۔

آسٹریا کے چانسلر سبسٹین کرز نے کہا کہ اس بات کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا کہ یہ ایک سامی مخالف حملہ تھا کیونکہ فائرنگ کا آغاز ویانا کے مرکزی عبادت خانہ کے باہر ہوا تھا، اس وقت یہ عبادت خانہ بند تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں حملے میں دو ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.