ملاقات کے دوران خالی عہدوں کو پر کرنے کی اپیل کے ساتھ یونیورسٹی کی بہتر ترقی کے لیے تعاون اور حمایت کی درخواست کی ہے۔
پرو فیسر اختر نے پیر کی شام جاوڈیکر سے ملاقات کر کےیہ اپیل کی۔ وہ جامعہ کے 100 سال کی تاریخ میں وہاں کی پہلی خاتون چانسلر ہیں.
انہوں نے جمعہ کو وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالا تھا۔انہوں نے جاوڈیکر سے جامعہ کے مختلف پروجیکٹوں اور پروگراموں کے بارے میں بات چیت کی اور اس سے بہتر یونیورسٹی بنانے کے لیے وزارت سے تعاون کا مطالبہ کیا۔
فروغ انسانی وسائل کے وزیر نے قومی رینکنگ میں جامعہ کو 12 ویں رینکنگ ملنے پر خوشی ظاہر کی اور امید ظاہر کی کہ پروفیسر اختر کی قیادت میں یہ یونیورسٹی مزید ترقی کرے گی اور ریسرچ وتحقیق کے کاموں اور جدت کو فروغ ملے گا۔
پروفیسر اختر نے یونیورسٹی میں اساتذہ کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کے ساتھ یہ بھی کہا کہ انہیں مختلف پروجیکٹوں کے لیے فنڈ بھی دیا جائے۔ مسٹر جاوڈیکر نے ان سے کہا کہ وہ یونیورسٹی کی ترقی کا خاکہ تیارکر یں، انہیں وزارت بھرپور تعاون کرے گی۔