ETV Bharat / bharat

ہریانہ اسمبلی انتخابات: امت شاہ کے گھر دیر شب میٹنگ - ہریانہ بی جے پی حکومت سازی

بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے ریاست ہریانہ میں بی جے پی کی حکومت سازی کے لیے تگ و دو شروع کر دی ہے۔

nadda meets shah
author img

By

Published : Oct 25, 2019, 4:07 AM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہریانہ میں بی جے پی کی حکومت سازی کے سلسلے میں آدھی رات کے بعد اپنے گھر پارٹی کے قومی ایگزیکٹو صدر جے پی نڈا کے ساتھ میٹنگ کی۔

میٹنگ میں جے پی نڈا کے علاوہ ہریانہ بی جے پی کے انچارج انل جین اور پارٹی کے رہنما بی اے سنتوش بھی موجود تھے۔

اس میٹنگ میں شرکت سے قبل جے پی نڈا نے ہریانہ کے آزاد نو منتخب رکن اسمبلی گوپال کانڈا سے ملاقات کر چکے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر آج گورنر سے ملاقات کرکے اپنا استعفی دیں گے۔

منوہر لال کھٹر استعفی دینے کے فورا بعد دہلی کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ آزاد نومنتخب اراکین اسمبلی اور مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

دراصل ہریانہ کے اسمبلی انتخابات میں کسی بھی جماعت کو حکومت سازی کے لیے واضح اکثریت نہیں ملی ہے۔ ہریانہ کی کل 90 سیٹوں میں حکومت سازی کے لیے 46 سیٹیں درکار ہیں۔

ہریانہ کی نوے اسمبلی نشستوں میں 40 بی جے پی، 30 کانگریس، اور 10 جے جے پی کے حصے میں آئی ہیں اور باقی دیگر کو ملی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.