ETV Bharat / bharat

رسم اجرا کے موقع پر علماء کا خطاب - ulema speeches

'آج ہم لوگ مختلف مسائل کا شکار ہیں،ہمارا شیرازہ منتشر ہے اور ہم سب خود پر نگاہ ڈالنے کے بجائے دوسروں کو دوش دیتے ہیں۔ جب تک ہم لوگ اپنی اصلاح نہیں کر لیتے اور سنت نبوی کی روشنی میں زندگی نہیں گزارتے ہمیں سکون حاصل نہیں ہونے والا'

کتاب رسم اجراءپر علماؤں کا خطاب
author img

By

Published : Sep 7, 2019, 11:26 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:17 PM IST

مفتی بنارس مولانا عبدالباطن نعمانی نے'ارکان و احکام برائے مسلمین' کےرسم اجراء کے موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ 'ہمیں اپنی زندگی کو سیرت مصطفی کے طرز پر گزارنا چاہیے، تبھی ہمیں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔

آج ہم لوگ مختلف مسائل کا شکار ہیں،ہمارا شیرازہ منتشر ہے اور ہم سب خود پر نگاہ ڈالنے کے بجائے دوسروں کو دوش دیتے ہیں۔ جب تک ہم لوگ اپنی اصلاح نہیں کر لیتے اور سنت نبوی کی روشنی میں زندگی نہیں گزارتے ہمیں سکون حاصل نہیں ہونے والا'۔

مذکورہ کتاب کے مولف اشفاق احمد غازی پوری ہیں جنھوں نے اپنے آپ کو قرآنی کام کرنے کے لیے وقف کردیا ہے جس کی وجہ سےانہیں قرآنی بابا کے نام سے موسوم کیا جا تا ہے۔

پروگرام کا انعقاد مسجد پاکڑ تلے محلہ محمد شہید بنارس میں کیا گیااور پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ رسم اجرا حضرت مولانا مفتی عبدالباطن صاحب نعمانی کے دست مبارک سے ہوئی۔

بزم کی صدارت حضرت مولاناخورشید انور صاحب صدر مدرس جامعہ مظہر العلوم نے فرمائی۔انھوں نے اپنی صدارتی تقریر میں اشفاق احمد غازی پوری کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ اللہ کا آپ پر احسان ہے کہ اللہ نے آپ کو اس مبارک اور بابرکت کام کے لیے منتخب کیا۔ انھوں مولف کی حوصلہ افزائی کی۔

نظامت کے فرائض حضرت مولاناغلام رسول قاسمی صاحب مہتمم مدرسہ عرفان العلوم اسلام پور مغل سرائے نے بہ حسن و خوبی ادا کئے۔

اس موقع پر حضرت مولانا احمد نصر صاحب، بانی و مہتمم مدرسہ امدادیہ۔حضرت مولانانیاز احمد صاحب صدر شعبہ دارلافتاء جامعہ مظہر العلوم بنارس نے خطاب کیا۔

شاد عباسی ایڈیٹر' ارتقا' نے کتاب اور اشفاق صاحب کی تالیفی خدمات پر اپنے اظہار خیال کے ساتھ ایک مرصع نظم انتشار کے عنوان سے پیش کی جسے عوام نے بے حد پسند کیا۔

سبھی علمائے کرام نے اس پر آشوب دور میں جب کہ ساری دنیادہشت گردی،جنگ و جدال،سماجی برائیوں میں ملوث ہے،رسول اکرم کی سیرت کو عام کرنے پر زور دیا۔

Intro:

Body: پروگرام مسجد میں ہونے کی وجہ سے ویڈیوز اور تصویریں نہیں ہوسکیں ۔

”ارکان و احکام برائے مسلمین“ نامی کتاب کی رسم اجرا

ہمیں اپنی زندگی کو سیرت مصطفی کے طرز پر گزارنا چاہیے، تبھی ہمیں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ آج ہم لیے لوگ مختلف مسائل کا شکار ہیں،ہمارا شیرازہ منتشر ہے اور ہم سب خود پر نگاہ ڈالنے کے بجائے دوسروں کو دوش دیتے ہیں۔ جب تک ہم لوگ اپنی اصلاح نہیں کر لیتے اور سنت نبوی کی روشنی میں زندگی نہیں گزارتے ہمیں سکون حاصل نہیں ہونے والا۔
مذکورہ خیالات کا اظہار مفتی بنارس مولانا عبدددالباطن نعمانی نے”ارکان و احکام برائے مسلمین“ پیدائش سے موت تک (بہ زبان ہندی)نامی کتاب کی رسم اجراکے موقع پر کہیں۔ مذکورہ کتاب کے مولف اشفاق احمد غازی پوری ہیں جنھوں نے اپنے آپ کو قرآنی کام کرنے کے لیے وقف کردیا ہے جس کی وجہ سے ان کو ”قرآنی بابا“ کہاجاتا ہے۔  
پروگرام کا انعقاد مسجد پاکڑ تلے محلہ محمد شہید بنارس میں کیا گیااور پروگرام کا آغااز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ رسم اجرا حضرت مولانا مفتی عبدالباطن صاحب نعمانی کے دست مبارک سے ہوئی۔
بزم کی صدارت حضرت مولاناخورشید انور صاحب صدر مدرس جامعہ مظہر العلوم نے فرمائی۔انھوں نے اپنی صدارتی تقریر میں اشفاق احمد غازی پوری کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ اللہ کا آپ پر احسان ہے کہ اللہ نے آپ کو اس مبارک اور بابرکت کام کے لیے منتخب کیا۔ انھوں مولف کی حوصلہ افزائی کی۔
نظامت کے فرائض حضرت مولاناغلام رسول قاسمی صاحب مہتمم مدرسہ عرفان العلوم اسلام پور مغل سرائے نے بہ حسن و خوبی ادا کئے۔
اس موقع پر حضرت مولانا احمد نصر صاحب، بانی و مہتمم مدرسہ امدادیہ۔حضرت مولانانیاز احمد صاحب صدر شعبہ دارلافتاء جامعہ مظہر العلوم بنارس نے تقریریں کیں۔شاد عباسی۔ایڈیٹر ارتقا نے کتاب اور اشفاق صاحب کی تالیفی خدمات پر اپنے اظہار خیال کے ساتھ ایک مرصع نظم انتشار کے عنوان سے پیش کی جسے عوام نے بے حد پسند کیا۔
سبھی علمائے کرام نے اس پر آشوب دور میں جب کہ ساری دنیادہشت گردی،جنگ و جدال،سماجی برائیوں میں ملوث ہے،رسول اکرم کی سیرت کو عام کرنے پر زور دیا۔آخر میں مولانا احمد نصر صاحب نے دعا میں ساری دنیا خاص طور سے ہندوستان میں مدارس و مساجداور خانقاہوں کے تحفظ،امن و امان،بھائی چارگی اور ایکتا پر زور دیا۔ 

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 8:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.