اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں حسین نے خود تصدیق کی کہ انہوں نے 'وندے ماترم' نہیں کہا کیونکہ یہ انکے مذہبی عقیدے کے خلاف ہے۔
انہوں مزید نے کہا 'ہم اللہ پر ایمان و یقین رکھتے ہیں اور وندے ماترم بولنا ہمارے ایمان کے خلاف ہے۔ بھارت کے آئین میں یہ کہیں نہیں لکھا ہے کہ واندے ماترم کہنا ہر بھارتی شہری کے لیے ضروری ہے۔ اس حادثے میں میری جان جانے والی تھی'۔
حالانکہ ضلع ایجوکیشن افسر دنیش چندر دیو نے کہا کہ انکے پاس اس واقعے کے تعلق سے کسی طرح کی کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ اگر ایسی کسی طرح کی شکایت آئے گی تو ہم کاروائی ضرور کریں گے۔
خیال رہے کہ یہ واقعہ 26 جنوری کو پیش آیا جب پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی تھی اور اس تقریب میں افضل حسین نے وندے ماترم کا نعرہ نہیں لگایا۔
