مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 'ایسا برسوں بعد ہورہا ہے جب مسلم اکثریتی علاقوں میں رائے دیہی کے لیے بھاری تعداد میں ووٹرز نظر آرہے ہیں۔'
شاہین باغ میں جہاں شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ جاری ہے، یہاں صبح سے دوپہر تک لمبی قطار دیکھنے کو ملی۔ شاہین باغ پولنگ اسٹیشن میں صبح سے دوپہر تک رائے دہندوں کی زبردست تعداد نظر آئی ہے۔
ایسا سمجھا جارہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری مظاہروں کا اثر ہے جو یہاں بڑی تعداد میں رائے دہندے نظر آرہے ہیں۔