ETV Bharat / bharat

مرلی منوہرجوشی کا درد چھلکا - لال کرشن اڈوانی

بی جے پی کے تجربہ کار اور سینیئر رہنما مرلی منوہر جوشی کو اس مرتبہ لوک سبھا الیکشن کے لیے پارٹی سے ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے اور نہ ہی ان کا نام انتخابی تشہیری مہم کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

مرلی منوہر جوشی
author img

By

Published : Mar 26, 2019, 1:44 PM IST

بھارتی جنتا پارٹی نے اس مرتبہ کئی سینیئر رہنماؤں کو ٹکٹ نہیں دیا جن میں لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کا نام قابل ذکر ہے۔

مرلی منوہر جوشی کو بی جے پی جنرل سیکریٹری رام لال نے پارٹی کا فیصلہ سنایا اور کہا کہ آپ پارٹی دفتر آکر ازخود اعلان کریں کہ آپ الیکشن نہیں لڑنا چاہتے ہیں۔

لیکن منوہر جوشی نے اس بات سے انکار کر دیا اور کہا کہ اگر پارٹی چاہتی ہے کہ میں یہ انتخابات نہیں لڑوں تو کم از کم پارٹی صدر کو آکر مجھے بتانا چاہیے تھا۔

مرلی منوہر جوشی نے کانپور میں اپنے حامیوں کے نام ایک خط لکھا اور مختصر الفاظ میں انہیں یہ جانکاری دی کہ پارٹی نے انہیں اس الیکشن میں امیدوار نہیں بنایا ہے۔

منوہر جوشی نے بس اتنا ہی لکھا کہ،' پارٹی نے اس مرتبہ مجھے کانپور سے الیکشن نہیں لڑنے کے لیے کہا ہے۔'

واضح رہے کہ اس سے قبل لال کرشن اڈوانی کو بھی پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا اور ان سے کہا گیا کہ تھا کہ آپ پارٹی دفتر آکر ازخود اعلان کریں کہ آپ الیکشن نہیں لڑنا چاہتے ہیں، لیکن اڈوانی نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.