ETV Bharat / bharat

چندر شیکھر آزاد کو حراست میں لیا گیا - چندر شیکھر آزاد کو حراست میں لیا گیا

دہلی-میرٹھ شاہراہ پر کسانوں کے معاوضے میں بدعنوانی کا الزام لگانے کے بعد آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندرشیکھر آزاد کسانوں کی حمایت کرنے جارہے تھے جنھیں مراد نگر پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

muradnagar police detained chandra shekhar azad
چندر شیکھر آزاد کو حراست میں لیا گیا
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 5:08 PM IST

دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر کسانوں کے معاوضے کے تعلق سے آزاد سماج پارٹی کے صدر چندرشیکھر آزاد نے حکومت پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا ہے۔

جس کے لیے وہ این ایچ 58 مراد نگر کے راستے سے کسانوں کو حمایت دینے جارہے تھے لیکن مراد نگر نگر پولیس نے آزاد کو مرادنگر نہر کے قریب روک کر حراست میں لے لیا ہے۔

اس دوران مرادنگر پولیس کافی تعداد میں موجود تھی۔ مرادنگر ڈسٹرکٹ آفیسر دھرمیندر چوہان نے آزاد کو اپنے ساتھ لیکر چلے گئے۔

آزاد نے اسی دوران بتایا کہ پولیس انہیں کسانوں کی حمایت کرنے نہیں جانے دے رہی ہے اور حکومت اپنی من مانی کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ جہاں پولیس انہیں لے جارہی ہے وہ وہیں جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.