ETV Bharat / bharat

ممبئی: انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا بنگلہ نیلام - Dawood Ibrahim bungalow auctioned

انڈرورلڈ ڈان کے نام سے معروف داؤد ابراہیم کے آبائی وطن رتنا گیری میں ان کی ملکیت کا مالک دہلی کے ایک وکیل کو بنادیا گیا۔ رتنا گیری کا بنگلہ فروخت ہونے کے بعد دیگر جائیدادیں بھی اب فروخت کی جاسکتی ہیں۔

df
sdf
author img

By

Published : Nov 10, 2020, 3:53 PM IST

ممبئی میں انڈرورلڈ ڈان کے نام سے معروف داؤد ابراہیم کے دن مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ داؤد ابراہیم کے آبائی وطن رتنا گیری کا بنگلہ نیلام ہو گیا، جسے دہلی کے ایک وکیل بھوپیندر بھردواج نے نیلامی میں خرید لیا۔

ویڈیو

ممبئی میں داؤد ابراہیم کی دہشت لوگوں کے دلوں سے ختم ہو رہی ہے۔ اس سے قبل بھی داؤد ابراہیم کی املاک ممبئی میں فروخت کی جا چکی ہیں۔ ان کے ہوٹل کو ایک ٹرسٹ نے خریدا تھا۔

مرکزی حکومت کے زیر اثر انڈرورلڈ ڈان کا بنگلہ ممبک گاؤں کو 11.20 لاکھ روپے میں نیلام کر دیا گیا۔ ممبئی میں اس بنگلے کی نیلامی کی گئی تھی، جس میں بھوپیندر بھردواج نے بولی لگائی تھی اور آخر کار بنگلہ ا ن کے حوالے کر دیا گیا۔

نیلامی پرائس لسٹ
نیلامی پرائس لسٹ

حکومت کی جانب سے داؤد ابراہیم کی قرق ملکیت کو فروخت کرنے کا عمل رفتہ رفتہ جاری ہے۔ ان کی تمام ملکیت کا بھی گوشوارہ حکومت نے جمع کیا ہے۔ داؤد کے دست راست اور رشتہ داروں سے بھی پراپرٹی اور ملکیت سے متعلق ممبئی کرائم برانچ سمیت دیگر ایجنسیوں نے باز پرس کی ہے۔

داؤد ابراہیم کی ممبئی میں جو ملکیت ہے اس کی بھی تحقیقات جاری ہے ان کی نامی اور بے نامی جائیدادوں پر بھی ایجنسیوں کی نظر ہے۔ اب تک جوبھی نامی جائیدادیں تھیں انہیں فروخت کر دیا گیا ہے اور بقیہ جائیدادوں کو بھی نیلام کیے جانے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.