ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے تھانہ نواب گنج کے تحت گاؤں پنچایت چوونگوئی بلاس پور میں ممبئی سے اپنے گھر واپس لوٹے یومیہ مزدوری کرنے والوں کا کورونا ٹیسٹ پرائمری ہیلتھ سنٹر چردا جموگ میں کیا گیا تھا ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز نے ان مزدوروں کو 14 دن اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی تھ۔
لیکن ان مزدوروں پر کورونا وائرس جیسے وبائی امراض کا کوئی اثر نہیں ہے۔ گاؤں میں قرنطینہ کئے گئے تمام مزدور آزادانہ طور پر گھومتے ہیں۔
جب گاؤں کے لوگوں نے پوچھا کہ آپ لوگ تو چودہ دنوں کے لئے گھر میں قرنطینہ کۓ گیۓ تھے پھر بھی آپ لوگ گاؤں میں آزادانہ طور پر گھوم رہے ہیں۔
جواب میں وہ گاؤں والوں کو گالیاں دیتے ہیں، اس کی جانکاری گاؤں والوں نے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارچت شریواستو کو دی، اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو 14 دن کے لئے ہوم قرنطینہ کے لئے ہدایت کیا گیا ہے، انہیں گھر کے اندر ہی رہنا چاہئے، اس طرح گھر کے باہر گاؤں میں ٹہلنا غلط ہے۔
اسی بات کو لے کر گاؤں والوں کے درمیان سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے، گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ باہر سے آنے والے مزدور گاؤں میں کورونا انفیکشن کی دعوت دے رہے ہیں، انہیں گاؤں کے باہر کہیں اور قرنطینہ کیا جانا چاہئے، لیکن کوئی گاؤں والوں کی بات نہیں مان رہا ہے۔ الٹے باہر سے آنے والے لوگوں سے گاؤں والوں کو گالیاں مل رہی ہیں۔
بہرائچ میں ابھی تک تقریباً آدھا درجن سے زائد کورونا مثبت مریض باہر اضلاع سے آئے ہوئے افراد ہی ہیں اگر ضلع انتظامیہ ان پر توجہ نہیں دیتا تو ایسے افراد اس وبائی امراض کو پھیلانے میں کو کسر باقی نہیں رکھیں گے