اس روانگی کے موقعے پر عمائدین اور رہنماؤں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حجاج کرام پر نافذ پانچ فیصد جی ایس ٹی سے انہیں مستثنیٰ قرار دیا جائے۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی غیر حاضری میں سابق ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور اور مہاراشٹر کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر عارف نسیم خان، حج کمیٹی کے ممبر حاجی ابراھیم شیخ، مہاراشٹر حج کمیٹی چیئرمین جمال صدیقی ،سی ای او مقصود خان اور دیگر نے خطاب کیا۔