ممبئی کے علاقے ڈونگری میں ایک تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی ہے جس میں متعدد افراد کے پھنسے ہوئے ہیں۔
امدادی عملہ موقع پر ملبہ ہٹانے اور اس کے اندر پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ جائے حادثے کے پاس ہی آگ بجھانے والی گاڑیاں اور ایبولنسز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
چند روز قبل مانسون کی بارشوں سے ممبئی کے جن علاقوں پانی جمع ہوگیا تھا اسی میں ڈونگری کا علاقہ بھی شامل ہے، جہاں کئی بوسیدہ پرانی عمارتیں موجود ہیں۔