کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں سناٹے کا ماحول ہے۔ مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں بھی عید کے روز خاموشی چھائی رہی۔ سڑکوں پر پولیس کے علاوہ عام لوگوں کو نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔
ممبئی میں عموما ماہ رمضان میں لوگوں کی کثرت سے راستہ چلنا مشکل ہوتا ہے، لیکن آج ممبئی کی سڑکیں سنسان نظر آ رہی ہیں۔
اس موقع پر معروف عالم دین مفتی منظور ضیائی نے کہا کہ 'ہم نے حکومت کی ہر اس بات پر عمل کیا، جو کورونا وائرس کے خاتمے کا سبب تھی'۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام مذہبی جذبات پر قابو رکھتے ہوئے ملک سے کورونا وبا کی زنجر کو توڑنے میں حکومت کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی نظر آئی۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا کے کیسز مہاراشٹر میں ہیں ایسے میں عید سے قبل ہی مسلم علما نے گھروں میں رہ کر نماز پڑھنے اور عید منانے کی اپیل کی تھی۔