ETV Bharat / bharat

محمد ارشاد اللہ چوتھی بار سنی وقف بورڈ کے چیئرمین

author img

By

Published : Oct 30, 2020, 8:46 PM IST

ارشاداللہ نے چیرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے بہار اسمبلی انتخاب کا ذکر بھی کیا۔

Muhammad Irshadullah is the chairman of Sunni Waqf Board for the fourth time
محمد ارشاد اللہ چوتھی بار سنی وقف بورڈ کے چیئرمین

بہار ریاستی سنی وقف بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر محمد ارشاد اللہ کو مسلسل چوتھی بار منتخب کیا گیا۔

ویڈیو

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مسلسل چوتھی بار محمد ارشاداللہ کو وقف بورڈ کا چیرمین بنا دیا۔

گزشتہ روز بورڈ کے نو منتخب سات اراکین نے اتفاق رائے سے ارشاداللہ کو چیرمین منتخب کیا۔

ارشاد اللہ کے نام کی تجویز آر جے ڈی کے راجہ سبھا ایم پی ڈاکٹر اشفاق کریم نے پیش کی جسے تمام اراکین نے منظور کرتے ہوئے ان کے نام پر مہر لگا دی۔

ارشاداللہ نے چیرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے اسمبلی انتخاب کا ذکر بھی کیا۔

انہوں نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو مضبوط کرنے کی اپیل بھی کی۔

انہوں نے ای ٹی وی سے خصوصی ملاقات میں کہا 'وقف بورڈ کو انہوں نے 2008 سے دیکھا ہے۔ اس کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ ہر ضلع میں ایک کثیر المقاصد عمارت کی تعمیر کی جا رہی ہے'۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ 'پہلی بار وقف کی زمینوں پر رہائشی اسکول بھی کھولا جا رہا ہے'۔

ارشاداللہ نے دعویٰ کیا کہ بورڈ کو بدعنوانی سے پاک کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.