مدھیہ پردیش کے وزیر برائے جیل، پارلیمانی امور اور محکمہ قانون نوروتم مشرا نے کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت 'پردھان منتری کسان سمّان نیدھی یوجنا' (ایم پی- کسان) اسکیم کے تحت دو اقساط میں کاشتکاروں کے بینک کھاتوں میں چار ہزارروپے منتقل کردے گی۔
مشرا نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ 'پردھان منتری کسان سمّان نیدھی یوجنا اسکیم کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے معاون ثابت ہوگی۔ جس سے کسانوں کے مسائل حل ہوں گے'۔
ادھر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'کسانوں کی مجموعی ترقی کے پیش نظر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے مفاد میں چلائی جارہی اسکیمیں جیسے آر سی بی 6 (4) کے تحت ریلیف، پی ایم کسان سمّان نیدھی، قرض کی فراہمی اور وزیراعظم فصل انشورنس وغیرہ جیسی تمام اسکیموں کو بطور پیکج لاگو کریں گے'۔
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ 'اس پیکج میں وزیر اعظم سمّان نیدھی کے تحت تمام کسانوں کے خاندانوں کو ایک برس میں دو اقساط میں مجموعی طور پر چار ہزار روپے دیئے جائیں گے'۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'کسانوں کی فلاح و بہبود میری زندگی کا ہدف ہے'۔
چوہان نے کہا کہ 'ان کی حکومت 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے میں مدد کرے گی'۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم نے قرض اسکیم کو صفر سود کی شرح سے دوبارہ نافذ کیا۔ اس میں کسان سمّان نیدھی اور بیمہ یوجنا کے مکمل فوائد دیئے گئے۔ کاشتکاروں کو اناج کی خریداری کے لئے 27،000 کروڑ سے زیادہ کی ادائیگی کی گئی۔ ہم کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے'۔
کسانوں کو اب ہر برس 10،000 روپے ملیں گے کیونکہ مرکزی حکومت وزیر اعظم-کسان اسکیم کے تحت اس کے شراکت کے طور پر 6،000 روپے مہیا کررہی ہے۔
- مزید پڑھیں: ضروری اشیا ترمیمی بل پر پارلیمنٹ کی مہر
انھوں نے بتایا ہے کہ 25 ستمبر کو پنڈت دین دیال اپادھیائے کی یوم پیدائش کے موقع پر اس رقم کو ریاست کے 77 لاکھ کسانوں کے کھاتے میں شامل کیا جائے گا'۔
چوہان نے مزید کہا ہے کہ 'کوآپریٹو تحریک کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ جو کہ معاشی نمو کے لیے ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے۔ ہمیں اس تحریک کو آگے بڑھانا ہوگا'۔