ETV Bharat / bharat

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ساتھ جی کشن ریڈی کی میٹنگ

مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے حیدرآباد میں ایف سی آئی اور دیگر ریاستی بینکوں کی ورچول میٹنگ میں شرکت کی۔

MoS Home Reddy conducts review meeting with FCI, state-level banks in Hyderabad
کشن ریڈی کی میٹنگ
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 8:34 AM IST

Updated : Jul 13, 2020, 9:35 AM IST

وبائی امراض کے دوران مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایم سی آئی) کی ورچول میٹنگ میں کئی موضوعات پر گفتگو کی، ان میں انسانی صحت پر غذا کے اثرات، کورونا سے بچنے کے لیے بھر پور اور تغذیہ بخش غذاوں کا استعمال اور غذائی تحفظ وغیرہ شامل ہے۔

ویڈیو

ریڈی نے گاندھی اسپتال کا بھی دورہ کیا، جو پورے تلنگانہ میں کورونا وائرس کی ٹسٹنگ کا سب سے بڑی سرکاری اسپتال ہے۔

جی کشن ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'چونکہ حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں کورونا کے کیسیز بڑھ رہے ہیں، اسی لیے حالات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف ٹیسٹ مراکز کا دورہ کر رہا ہوں'۔

انھوں نے بتایا ہے کہ 'اس کورونا وائرس وبائی مرض کے دوران لوگ روزگار سے محروم ہو رہے ہیں اور بے روزگار ہو رہے ہیں۔ اسی لیے خود کفیل بھارت مہم کے تحت لوگوں کی مدد کی جارہی ہے'۔

اس کے علاوہ وزیر نے بینکوں کے ذریعہ قرضوں سے متعلق جائزہ لینے کے لئے ریاستی سطح کے بینکوں کا اجلاس بھی کیا گیا۔

Last Updated : Jul 13, 2020, 9:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.