وپیج۔گیٹیل نے ٹوئٹر پر کہا کہ ملک میں اب تک اس وبا سے 90664 لوگ متاثر ہوچکے ہیں ان میں سے گزشتہ چودہ دنوں میں 16,964 لوگوں میں اس وبا کی علامت پائے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 3,152 معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وائرس سے 151 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ میکسیکو میں اس وبا سے متاثر علاقوں میں 18 مئی سے ڈھیل دی گئی ہے اور پیر سے شروع ہونےوالے ہفتہ میں دیگر علاقوں میں ڈھیل دیئے جانے کا منصوبہ ہے۔