ETV Bharat / bharat

بھارت: ایک دن میں کورونا کے 78 ہزار سے زائد کیسز - تازہ ترین اعدادوشمار

گزشتہ روز کورونا کے کیسز میں کمی درج کی گئی تھی لیکن بدھ کو ایک بار پھر سے کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے ایک ہزار سے زائد اموات بھی درج کی گئی ہیں۔

بھارت: ایک دن میں کورونا کے 78 ہزار سے زائد کیسز

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 10:54 AM IST

Updated : Sep 2, 2020, 3:38 PM IST

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 78 ہزار 357 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے، اسی وقفے میں ایک ہزار 45 افراد کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

اس وقت ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 37 لاکھ 69 ہزار 524 تاک جا پہنچی ہے، جبکہ ان میں آٹھ لاکھ ایک ہزار 282 فعال کیسز ہیں، ان میں سے 29 لاکھ 19 ہزار 9 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

بھارت: ایک دن میں کورونا کے 78 ہزار سے زائد کیسز

ملک میں عالمی وباکووڈ۔ 19 کے یومیہ بڑھتے قہر کو روکنے کے لئے اس کی جانچ ، علاج اور رابطے کی تلاش پر مستقل زور دیا جارہا ہے اور اسی مہم کے تحت یکم ستمبر کو ایک دن میں پھر 10 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ کی گئی۔

29 اگست کو ملک میں ریکارڈ 10 لاکھ 55 ہزار 27 نمونوں کے ٹسٹ کئے گئے۔ اس سے قبل 21 اگست کو 10 لاکھ 23 ہزار 836 کورونا ٹسٹ ہوئے تھے اور ہندوستان ایک دن میں 10 لاکھ سے زیادہ کورونا وائرس کا ٹسٹ کرنے والا دنیا کا تیسرا ملک بن گیا تھا۔

میڈیکل ریسرچ کونسل آف انڈیا (آئی سی ایم آر) نے بدھ کی صبح جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یکم ستمبر تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے کل 4 کروڑ 43 لاکھ 37 ہزار 201 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

وہیں اس وبائی مرض سے ہلاکت کی بات کریں تو اب تک ملک میں 66 ہزار 333 افراد کی کورونا سے موت ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کورونا کے 69 ہزار 921 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی جو نسبتا آج کے مقابلے تھوڑی کمی واقع ہوئی تھی، جبکہ 26 سے 30 اگست تک کورونا متاثرین کی یومیہ تعداد بالترتیب 75 ہزار 760، 77 ہزار 266، 76 ہزار 472، 78 ہزار 761 اور 78 ہزار 512 تھی۔

اس کے علاوہ ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے۔

Last Updated : Sep 2, 2020, 3:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.